ٹڈکروزنےڈونلڈٹرمپ کوروتی شکل قراردیدیا،تلخ جملوں کاتبادلہ، حریفوں نےڈونلڈٹرمپ کی بیوی کی غیرمناسب تصاویر جاری کردیں۔
امریکا میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیڈ کروز کے درمیان سیاسی جنگ اب ذاتی جنگ میں تبدیل ہو گئی ہے۔ ٹویٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کی قابل اعتراض تصویر پوسٹ کرنے پر رواں ہفتے کے آغاز سے دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ جاری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیڈ
کروز کی بیوی ہیڈی کروز کو سوشل میڈیا پر ان کے رازوں سے پردہ اٹھانے کی دھمکی دی تھی تاہم ٹیڈ کروز نے ملانیا ٹرمپ کی تصویر سے متعلق الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے ٹرمپ کے مخالفین کی کارروائی قرار دیا ہے۔
وسکونسن میں انتخابی مہم کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر ٹیڈ کروز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو روتی شکل اور بزدل شخص قراردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ روز بہ روز گند میں گرتے جارہے ہیں۔